آسمانی بجلی نے خاتون کو راتوں رات امیر بنا دیا

Jul 17, 2023 | 15:31:PM
آسمانی بجلی نے خاتون کو راتوں رات امیر بنا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قسمت ساتھ دے گئی،شاپنگ اسٹورمیں طوفان سے بچنے کیلئے پناہ لینے والی خاتون نے لاٹری ٹکٹ خریدا اور 50,000 ڈالرزکی انعامی رقم غیرمتوقع طور پرجیت لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاٹری جیتنے کا حیران کُن واقعہ امریکی ریاست میسوری میں پیش آیا، خاتون نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ وہ ڈرائیونگ کررہی تھیں جب قریب میں ہی آسمانی بجلی گری اورانہیں فوری طور پرنہ چاہتے ہوئے بھی تھوڑی دیر رکنا پڑا،طوفان تھم جانے کے انتظارتک خاتون نے قریبی اسٹورمیں پناہ لی اور وہاں موجود پاور بال لاٹری ٹکٹوں میں سے ایک ٹکٹ خریدا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کتنے کا ہو گیا،انٹر بینک سے بڑی خبر آ گئی

خاتون نے بتایا کہ اگلی صبح انہیں پتہ چلا کہ جولاٹری انہوں نے لی تھی، اس میں 50,000 ڈالرزکا انعام نکل آیا ہے،خاتون نے مزید کہا کہ وہ اپنی انعامی رقم اپنے پوتے پوتیوں پر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں،خاتون کا کہنا تھا کہ اگر موسم خراب نہ ہوتا تو شاپنگ اسٹور میں نہ جاتی اور انعام بھی نہ ملتا۔