سجل علی اور احد رضا میر کا سوشل میڈیا پر بریک اپ

Jul 17, 2022 | 00:10:AM
سجل علی,احد رضا میر ,سوشل میڈیا ,بریک اپ, شوبزانڈسٹری،24نیوز
کیپشن: سجل علی، احدرضامیر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی مشہور ترین جوڑی سجل علی اور احد رضا میر نے بالآخر سوشل میڈیا پر بھی بریک اپ کرلیا ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق سجل علی نے پہلے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے میر کا نام ہٹا دیا تھا جبکہ احد رضا میر نے اداکارہ کی چند تصاویر بھی اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی تھیں لیکن دونوں نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر فالو کیا ہوا تھا۔ تاہم اب شوبز انڈسٹری کی سابقہ جوڑی نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر بھی ان فالو کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گیس قیمتوں میں اضافہ، مفتاح اسماعیل کا بڑا فیصلہ

یاد رہے کہ سجل اور احد کے درمیان رواں سال مارچ میں علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں تھیں، جس کے بعد چند اداکاروں نے بھی صارفین سے اپیل کی تھی کہ احد اور سجل مشکل میں ہیں لہذا اُن کی زندگی پر زیادہ بیان بازی یا تبصرے نہ کیے جائیں۔

احد اور سجل نے علیحدگی کے حوالے سے تاحال کوئی تصدیق نہیں کی اور مستقل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔