پی ٹی آئی کشمیر میں حقیقی ترقی و خوشحالی کا نیا باب رقم کررہی ہے،فردوس عاشق

Jul 17, 2021 | 16:12:PM
پی ٹی آئی کشمیر میں حقیقی ترقی و خوشحالی کا نیا باب رقم کررہی ہے،فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ جعلی راجکماری کشمیر میں مودی کا ایجنڈا آگے بڑھا کر ظل سبحانی کی مودی اور جندل کیساتھ یاری کا پاس رکھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جعلی راجکماری کی زبان سے ایک بھی لفظ فاشسٹ مودی کیخلاف نہیں نکلا۔ ظل سبحانی نے کشمیریوں کی پیٹھ میں جو چھرا گھونپا , جعلی راجکماری ان زخموں پر نمک پاشی کر رہی ہے جعلی راجکماری کا کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے والابیانیہ کشمیریوں نے مسترد کردیا ہے۔

کشمیری اپنےہر دلعزیز رہنما وزیراعظم عمران خان کی راہ تک رہے ہیں، پی ٹی آئی کشمیر میں حکومت بنانے جارہی ہے 25 جولائی کشمیریوں کی تقدیر بدلنے کا دن ہے۔ پی ٹی آئی کشمیر میں حقیقی ترقی و خوشحالی کا نیا باب رقم کرنے جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    پولیس کا چھاپہ :سینکڑوں لیٹر زہریلی شراب برآمد کر لی