وزیر توانائی علی پرویز ملک کی سعودی وزرا سے اہم ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) وفاقی وزیر توانائی علی پرویز ملک نے سعودی وزیرِ توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان اور سعودی وزیرِ سرمایہ کاری خالد الفالح سے ملاقات کی جس کے دوران معدنی و توانائی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ توانائی تعاون کو بڑھانے اور نالج ایکسچینج پر کام کریں گے،پاکستان معدنیات کے میدان میں اُبھرتی ہوئی عالمی منزل بن رہا ہے، علی پرویز ملک نے فیوچر منرلز فورم میں پاکستان کے معدنی وسائل کو اُجاگر کیا۔
علی پرویز ملک نے انٹرنیشنل انرجی فورم، میٹسو کارپوریشن اور سعودی ایکزم بینک کی ٹیم سے اہم ملاقاتیں کیں،عالمی وزراء کے پینل میں پاکستان کے معدنی وژن کو بھرپور پذیرائی ملی۔
وفاقی وزیر توانائی نےبتایا کہ پاکستانی معدنیات اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقع ہیں،حکومت پاکستان معدنی شعبے میں ضوابط آسان بنا رہی ہے،ریکوڈک صرف منصوبہ نہیں، پاکستان میں کان کنی کا نیا معیار ہے۔علی پرویز ملک نے اپریل 2026 میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم پر عالمی سرمایہ کاروں کو دعوت دی ۔
یہ بھی پڑھیں :محسن نقوی کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات