پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویش ناک حد تک اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک)پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویش ناک حد تک اضافہ سامنے آگیا ۔
قومی ادارہ صحت اور نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق دسمبر 2025 میں چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر کے 87 اضلاع سے 127 سیوریج نمونے جمع کر کے جانچ کی گئی تو لیبارٹری ٹیسٹنگ کے نتائج میں 40 نمونے پولیو وائرس کے پازیٹو جبکہ 87 نمونے نیگیٹو قرار دیئے گئے ۔
صوبہ بلوچستان سے 2، خیبرپختونخوا سے 8، پنجاب سے 6 اور سندھ سے 23 نمونے مثبت رپورٹ ہوئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 نمونے منفی اور ایک مثبت آیا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام سیوریج نمونے منفی قرار پائے ہیں، یہ سیوریج نمونے دسمبر 2025 میں حاصل کیے گئے تھے۔
حکام کے مطابق اگرچہ بعض علاقوں میں پولیو وائرس کی موجودگی تشویش کا سبب ہے، تاہم مؤثر ویکسینیشن مہم اور مسلسل عوامی شمولیت کے باعث ماحولیاتی نمونوں اور پولیو کیسز میں مجموعی طور پر واضح کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مٹھی اور تھرپارکرمیں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں شدیدخوف وہراس
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مسلسل حفاظتی اقدامات کے نتیجے میں پولیو کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور صحت کے ادارے اس حوالے سے نگرانی جاری رکھیں گے۔