مٹھی اور تھرپارکرمیں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں شدیدخوف وہراس

Jan 17, 2026 | 14:54:PM
مٹھی اور تھرپارکرمیں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں شدیدخوف وہراس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مٹھی اور تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔
 زلزلے کے جھٹکے مٹھی شہر، اسلام کوٹ، ڈیپلو اور دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی۔ 
زلزلے کے باعث علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں کمی،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
زلزلہ پیمامرکز کے  مطابق زلزلے کا مرکز تھرپارکر کے علاقے میں تھا، جبکہ زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈ تک محسوس کیے گئے۔