راجستھان:نرسنگ کونسل کیخلاف احتجاج پر میواڑ یونیورسٹی میں 33 کشمیری طلبہ معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)شرپسند ریاست بھارت میں مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کو نفرت اور تعصب کی بنیاد بنا کر تعلیم سے بھی محروم کر دیاگیا۔
دی انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارتی علاقے راجستھان کی میواڑ یونیورسٹی میں 33کشمیری طلبہ کو بے بنیاد وجوہات کی بنا پر معطل کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کشمیری طلبہ کو ڈگری نرسنگ کونسل کے خلاف احتجاج کرنے پر معطل کیا گیا۔
جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے میڈیکل کے طلبہ کو معطل کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ۔
جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے کہا کہ نرسنگ کونسلز کی منظوری نہ ہونے پر50 سے زائد کشمیری طلبہ کا تعلیمی مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے، طلبہ کے جائز مطالبات پر آواز کو دبانےکیلئے یونیورسٹی انتظامیہ نے 33 طلبہ کو معطل کردیا ۔
یہ بھی پڑھیں :عمان کی ثالثی میں امریکا اورایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دورآج شروع
ماہرین کے مطابق نفرت اور تعصب کی بنیاد پر چلنے والی انتہا پسند بھارتی ہندو ریاست، مقبوضہ کشمیر کے جوانوں کا مستقبل تاریک کرنے کےدرپہ ہے،مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریکوں اور نوجوانوں کی آواز دبانے کیلئے مودی حکومت اوچے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔