عمان کی ثالثی میں امریکا اورایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دورآج شروع

Feb 17, 2026 | 08:54:AM
عمان کی ثالثی میں امریکا اورایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دورآج شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عمان کی ثالثی میں امریکا اورایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دورآج سے جنیوا میں شروع ہوگا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی وفد کے ہمراہ سوئٹزر لینڈپہنچ گئے ،امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈکشنر بھی جنیوا پہنچ رہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کہتے ہیں آج تک کوئی بھی ایران سے کامیاب ڈیل نہیں کرسکا، ہم پھر بھی کوشش کررہے ہیں۔

دوسر ی جانب امریکا نے مشرق وسطیٰ میں دوسرا بحری بیڑہ روانہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی :سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں مقابلہ، 4 دہشتگرد ہلاک، بارودی مواد برآمد