کراچی :سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں مقابلہ، 4 دہشتگرد ہلاک، بارودی مواد برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسامہ ملک)کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سی ٹی ڈی حکام کا دعویٰ ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، کلاشنکوف اور ہینڈ گرینڈ برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشتگردوں میں جلیل عرف فرید، نیاز عرف کنگ اور حمدان شامل ہیں۔
حکام کے مطابق کارروائی میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے، دہشتگردوں کےکچھ ساتھی فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق سرچنگ کے دوران گھر سے بارودی مواد برآمد کیا گیا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بتایاکہ اطلاعات کے مطابق گھرمیں ڈرموں میں آئی ڈیز تیارکی گئی تھیں، گھر سے ڈیٹونیٹرز، ڈیٹونیٹک وائر اور سرکٹ بھی برآمدکرلیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:کن ممالک نے رمضان کی تاریخ کا اعلان کر دیا اور کہاں بدھ کو پہلا روزہ ہوگا؟
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اظفر مہیسر نے میڈیا سے گفتگو میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ بارودی مواد کے ساتھ گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش جاری تھی، تینوں گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر شاہ لطیف میں چھاپا مارا گیا۔
ڈی آئی جی نے بتایا کہ چھاپے کے دوران گھر میں موجود ملزمان نے فائرنگ کی جس سےگرفتار دہشتگرد زخمی ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں گھر میں ایک دہشتگرد ماراگیا جبکہ زخمی تین دہشتگرد اسپتال پہنچنےسےقبل ہلاک ہوگئے۔
ڈی آئی جی اظفر نے بتایا کہ گھر سےباوردی مواد، 5 ہینڈگرنیڈ اور ایک ایس ایم جی ملی ہے۔