مصطفیٰ قتل کیس، مقتول کی گھر سے آخری بار نکلنے کی ویڈیو سامنے آگئی

Feb 17, 2025 | 12:25:PM
مصطفیٰ قتل کیس، مقتول کی گھر سے آخری بار نکلنے کی ویڈیو سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی کے مغوی نوجوان مصطفیٰ کو کیسے قتل کیا گیا، تاحال حتمی تعین نہ ہوسکا، حتمی وجہ موت جاننے کے لیے پولیس نے مصطفیٰ کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کرلیا  تاہم  مقتول کے آخری بار گھر سے نکلنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

 رپورٹ کے مطابق شہرِ قائد میں دوستوں کے ہاتھوں دوست کے سفاکانہ قتل کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس حکام کے مطابق 23 سالہ مصطفیٰ کو اس کے دوست ارمغان نے شیراز کے ساتھ ملکر قتل کیا، قتل کیسے کیا گیا اس حوالے سے پوسٹ مارٹم سے مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندے گرفتار

 تفتیش کاروں کو واقعے میں مبینہ طور پر ملوث لڑکی کی تلاش ہے، تفتیشی حکام کیس میں لڑکی کے بیان کو انتہائی ضروری قرار دے رہے ہیں۔ انٹرپول کے ذریعے لڑکی سے رابطہ کیا جارہا ہے، پولیس پیر کو عدالت سے ارمغان کے ریمانڈ کی استدعا کرے گی، مرکزی ملزم ارمغان سے تفتیش کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

اُدھر مقتول مصطفی کے آخری بار گھر سے نکلنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ جس میں مصطفیٰ کو کالی گاڑی میں گلی سے گزرتے دیکھا جاسکتا ہے، مصطفیٰ 6 جنوری کو شام 6بجکر30 منٹ پر گھر سے نکلا تھا۔ مقتول کی والدہ کے مطابق گھر سے جانے کے ایک گھنٹے بعد ہی مصطفی کی نیٹ ڈیوائس بند ہوگئی تھی۔