ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کب فائنل ہوں گی؟ رپورٹ عدالت میں جمع

Dec 17, 2025 | 12:08:PM
ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کب فائنل ہوں گی؟ رپورٹ عدالت میں جمع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )ارشد شریف قتل کیس کی تفصیلی رپورٹ آئینی عدالت میں جمع کروا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق آئینی عدالت میں ارشد شریف قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ارشد شریف قتل کیس میں تفصیلی رپورٹ جمع کروا دی، رپورٹ میں حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں جے آئی ٹی کی تحقیقات سے متعلق تفصیلات بھی شامل ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:بگ بیش میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت، آسڑیلین کر کٹ بورڈ کا بڑا بیان آگیا

ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے بتایا کہ رپورٹ میں مزید آئندہ اقدامات کے بارے میں بھی بتا دیا گیا ہے، جے آئی ٹی نے صرف کینیا جاکر شواہد اکٹھے کرنا ہیں ،جے آئی ٹی کے موقع کا جائزہ لینے کے بعد تحقیقات فائنل ہو جائیں گی۔

اہم کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی، بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت سردیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔