سراج الحق کاانتخابات میں کسی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان 

Dec 17, 2023 | 17:49:PM
سراج الحق کاانتخابات میں کسی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان 
کیپشن: سراج الحق، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے انتخابات میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
سراج الحق کاکہناتھا کہ جماعت اسلامی آئندہ الیکشن امن، ترقی اور خوشحالی کے منشور پر لڑے گی، 8، 8 کنال پر بنے گورنر ہاؤسز اور کمشنر ہاؤسز کا خاتمہ کریں گے،فنانشل مینجمنٹ اور فنڈز یوٹلائزیشن کو ٹھیک کریں گے، تعلیم و صحت میں ایمرجنسی نافذ کریں گے،بھکاریوں کیلئے بحالی ٹریننگ سینٹرز بنائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی کاکہناتھا کہ عوام کے پاس حقیقی تبدیلی کا پیغام لیکر جائیں گے،آئندہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ان کاکہناتھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ملک کو تباہ و برباد کر دیا، آئندہ انتخابات میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے کوئی اتحاد نہیں کریں گے۔ 
سراج الحق کاکہناتھا کہ جماعت اسلامی آئندہ انتخابات کیلئے50 فیصد سے زائد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر چکی ہے، اگر شفاف انتخابات کو یقینی نہ بنایا گیا تو الیکشن نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔ان کاکہناتھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں ماحول نہ فراہم کیا گیا تو آئندہ حکومت نہیں چلے گی۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ اس وقت ایک لاڈلے اور سپر لاڈلے کیلئے ماحول بنایا جا رہا ہے، شفاف انتخابات کیلئے عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن کا غیر جانبدار ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ق لیگ جلسہ، شرکاء کے برتن اُچھالنے کی ویڈیو وائرل