میکال ذولفقار نے شادی کیلئے اپنی پسندیدہ اداکارہ کا نام بتادیا

Dec 17, 2023 | 10:00:AM
میکال ذولفقار نے شادی کیلئے اپنی پسندیدہ اداکارہ کا نام بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سنگت، رسوائی اور پانی جیسا پیار نامی ڈراموں کو اپنی اداکاری کیساتھ کامیاب بنانے والے معروف اداکار میکال ذوالفقار نےکہا ہے کہ شادی کیلئے سونیا حسین جیسی لڑکی پسند ہے ۔

حال ہی میں میکال ذوالفقار نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران پروفیشنل و نجی زندگی سے متعلق کئی ایک موضوعات پر گفتگو کی، دوران شو انہوں نے ایک سوال کے جواب میں لوگوں کو ایک مشورہ دیا کہ شادی سے قبل اپنے ساتھی کو اچھی طرح سے جان لیں، پہچان لیں ، تب جا کر کوئی فیصلہ لیں، شادی کرنے میں انسان کو جلد بازی نہیں کرنی چاہیے۔

اسی کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے حقیقی طور پر اداکارہ سونیا حسین جیسی لڑکی پسند ہے ، ان کے چہرے کی رنگت اچھی ہے اور اس کے علاوہ جو کوئی کسر رہ جائے گی وہ مجھ سے پوری ہو جائے گی اور یہاں ہم اگر پروفیشنل طور پر بات کریں تو صبا قمر اور سجل علی بہت اچھا کام کرتی ہیں۔

انٹرویو کے آخر میں میکال نے ایک سوال کے جواب میں یہ کہا کہ اگر میں اداکار نہ ہوتا تو کوئی بڑا کاروباری شخص ہوتا، میرے اس وقت سیلون ہیں جوکہ اللہ کے کرم سے اچھے چل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جوہری حملے،امریکا نے خبر دار کردیا
 واضح رہے کہ میکال کے والد لاہور اور والدہ انگلش ہیں جبکہ ان کی پیدائش بھی انگلستان میں ہی ہوئی لیکن بڑے ہونے کے بعد انہوں نے پاکستان میں مستقل بنیادوں پر رہنے اور کیرئیر بنانے کو صرف اس لیے ترجیح دی کیونکہ انہیں یہاں کے لوگ ، کلچر اور ماحول بہت پسند ہے۔