امریکا نے جوہری حملوں کے حوالے سے شمالی کوریا کو خبردار کردیا

Dec 17, 2023 | 09:01:AM
امریکا نے جوہری حملوں کے حوالے سے شمالی کوریا کو خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکہ نے جوہری حملوں کے حوالے سے شمالی کوریا کو خبردار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے شمالی کوریا کو خبردار کیا کہ اس کے یا اتحادیوں کے خلاف کوئی بھی جوہری حملہ ناقابل قبول ہو گا اور اگر ایسا ہوا تو کم جونگ کی حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔

امریکہ نے واضح کیا کہ شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا کے خلاف کسی بھی جوہری حملے کی صورت میں فوری اور فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ اور جنوبی کوریا اگلے سال کے وسط تک جوہری دفاعی حکمت عملی پر مشترکہ منصوبہ بنا رہے ہیں۔ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کو روکنے کے لیے ایک مربوط نظام قائم کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا اگلے سال کی مشترکہ فوجی مشقوں میں جوہری آپریشن کی مشقیں بھی شامل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی گلوکار انوپ گھوسل چل بسے

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا تھا کہ اس ماہ ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر سکتے ہیں جو جوہری صلاحیت کا مالک ہو گا۔

شمالی کوریا کی جانب سے ایسے بیلسٹک میزائلوں کی ایک رینج تیار کی گئی ہے جو جنوبی کوریا، جاپان اور امریکی سرزمین پر اپنے اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔