بنگلہ دیش کو تاریخ کے بدترین ہیٹ ویو کا سامنا

Apr 27, 2024 | 19:25:PM
بنگلہ دیش کو تاریخ کے بدترین ہیٹ ویو کا سامنا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )  بنگلا دیش کو تاریخ کےبدترین ہیٹ ویو کا سامنا ہے جو کہ مسلسل 26 دن تک قائم رہی ۔ 

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے،شدید گرمی کی وارننگ کے باوجود محکمہ تعلیم نے تعلیمی ادارے پیر سے کھولنے کا اعلان کردیا ہے،  بنگلا دیشی محکمہ تعلیم کے مطابق ہیٹ ویو کےسبب تعلیمی اداروں میں طلبہ کی اسمبلی نہیں ہوگی۔ 

 واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتےکے دوران ڈھاکا میں اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ  کیا گیا ہے جب کہ شدید ہیٹ ویو کے سبب رواں ہفتے تعلیمی ادارے بند بھی  رہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:   امریکا کا چین پر انتخابات میں مداخلت کا الزام ، پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی