امریکا کا چین پر انتخابات میں مداخلت کا الزام ، پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی

Apr 27, 2024 | 18:37:PM
امریکا کا چین پر انتخابات میں مداخلت کا الزام ، پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے الزام عائد کیا ہے کہ چین کی جانب سے صدارتی انتخابات میں  مداخلت کی گئی ہےجس کے ثبوت وہ خود دیکھ چکے ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا اپنے 3روزہ دورہ چین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور چینی صدر شی جن پنگ دونوں کو یہ پیغام پہنچایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ کو روس کی دفاعی صنعت کے لیے چینی حمایت پر تشویش ہے اور اگر یہ حمایت جاری رہی تو امریکہ پابندیاں عائد کر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ   چینی مذاکرات کاروں نے اس بات کو قبول نہیں کیا کہ روس کی حمایت نے یوکرین کی جنگ میں کردار ادا کیا، بلنکن نے کہا کہ چینی فریق نے اس حمایت کو روس کے ساتھ تجارت قرار دیا اور دفاع کیا کہ ماسکو کی کامیابی اس پر منحصر نہیں ہے،بلنکن کے مطابق امریکہ میں  آئندہ صدارتی انتخابات میں چین مداخلت کر کے  اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے، انہوں نےاس بات پر زور دیا ہے کہ امر یکی انتخابات  میں چین کی مداخلت ناقابل قبول ہے اور وہ اس کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ  وہ ان شعبوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں جہاں وہ چین کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے کام کرتے ہیں، بلنکن نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے اختلافات کے بارے میں انتہائی واضح رہے ہیں اور یہ موجودہ مقابلے کو تنازعات میں تبدیل ہونے سے روکنے کے لیے بہت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  محسن نقوی کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال