ملکی سیاست میں بڑی ہلچل، عمران خان سے مونس الٰہی کی رات گئے اہم ملاقات

Dec 17, 2022 | 00:52:AM
عمران خان، مونس الٰہی، ملاقات، حسین الٰہی، موجود
کیپشن: عمران خان سے مونس الٰہی ملاقات کرتے ہوئے ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی نے رات گئے اہم ملاقات کی ہے، حسین الٰہی بھی ان کے ساتھ موجود تھے، ملاقات بیس منٹ جاری رہی۔ملاقات میں اہم مشاورت کی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج لبرٹی چوک میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس میں وہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی اسلام آباد میں اہم ملاقات کے بعد واپس لاہور پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق چودھری پرویزالٰہی پنجاب حکومت کومزید کچھ ماہ چلنے دینے کے خواہشمند ہیں تاہم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان فوری اسمبلی تحلیل کرنے کے خواہاں ہیں۔

قبل ازیں لاہور میں تجزیہ کاروں سے ملاقات میں عمران خان کاکہناتھا کہ بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کے پاس وزیراعظم سے زیادہ اختیارات ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں کچھ دیر اور چلیں تاہم جو ہم انہیں کہیں گے وہ اس پر عمل کرینگے، ملک بچانے کیلئے انتخابات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ دسمبر کے مہینے میں ہی اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی، چودھری پرویز الٰہی کے ساتھ مکمل رابطے میں ہوں، اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے جو فیصلہ ہوا چودھری پرویز الٰہی اس کی مکمل تائید کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دریائی گھوڑے نے 2 سالہ بچے کو نگلنے کے بعدباہر اگل دیا