ذاتی زندگی پر تنقید کا جواب دیکر گھر کی باتیں باہر نہیں لانا چاہتی: طوبیٰ انور

Aug 17, 2025 | 15:32:PM
ذاتی زندگی پر تنقید کا جواب دیکر گھر کی باتیں باہر نہیں لانا چاہتی: طوبیٰ انور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ طوبیٰ انورنے کہاہے کہ ذاتی زندگی پر تنقید کا جواب دیکر گھر کی باتیں باہر نہیں لانا چاہتی۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگوکرتے ہوئے طوبیٰ انورنے کہاکہ  ذاتی زندگی پر ہونے والی تنقید کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتی، اس کے بجائے خاموش رہنا ٹھیک سمجھتی ہوں لیکن یہ مطلب نہیں کہ ان سے متعلق کہی جانے والی باتیں درست ہیں۔


 طوبیٰ انور نے کہاکہ ابتدائی طور پر وہ پروڈکشن اور کارپوریٹ سیکٹر میں کام کرتی تھیں پھر اداکاری میں آگئیں جبکہ اداکاری میں کوئی خاص دلچسپی بھی نہیں تھی۔


 طوبیٰ انور نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے متعلق اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ بے جا تنقید ذہنی صحت کو متاثر کرتی ہے لیکن اب انہوں نے ایسے تبصروں پر توجہ دینا چھوڑ دی ہے،میں نے کبھی نجی زندگی پر کی جانے والی تنقید یا الزامات کا جواب نہیں دیا، میں نے ہمیشہ خاموش رہنا پسند کیا۔

یہ بھی پڑھیں:’’کون حمیرا اصغر؟‘‘ مرینہ خان کی لاعلمی نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا

انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کو نجی زندگی سے متعلق جواب دے کر گھر کی باتیں باہر نہیں لانا چاہتیں، اس لیے کبھی کسی کو جواب نہیں دیا۔