’’کون حمیرا اصغر؟‘‘ مرینہ خان کی لاعلمی نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا

Aug 17, 2025 | 15:06:PM
’’کون حمیرا اصغر؟‘‘ مرینہ خان کی لاعلمی نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نامور اداکارہ مرینہ خان اپنی لاعلمی کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔
24نیوز کے پروگرام میں سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے مثال کے طور پر اداکارہ حمیرا اصغر کا ذکر کیاجس پرمرینہ خان نے سوال کیا’’کون حمیرا اصغر؟‘‘،عتیقہ اوڈھو نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہی وہ اداکارہ ہیں جن کی لاش کئی ماہ بعد ڈیفنس فیز 6 کے ایک فلیٹ سے ملی تھی۔
 اس دوران میزبان نے ایک اور سوال میں نور مقدم کیس کا ذکر کیا تو مرینہ خان نے دوبارہ لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے یہی سوال کیا’’کون نور مقدم؟‘‘
شو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے مرینہ خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایاہے، کئی افراد نے انہیں بےحس اورلاپروا قرار دیاہے جبکہ ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مرینہ خان کو اپنا چیک اپ کروانا چاہیے کہ کہیں انہیں ڈیمنشیا تو نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یوٹیوبرڈکی بھائی کیخلاف مقدمہ درج، اثاثوں کا ریکارڈطلب کر لیاگیا
واضح  رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو ڈیفنس کے اتحاد کمرشل ایریا کے ایک فلیٹ سے ملی تھی، عدالتی کارروائی کے دوران کرایہ ادا نہ ہونے پر بیلف جب مکان پر پہنچا تو دروازہ توڑنے کے بعد اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی جوڈی کمپوزیشن کے آخری مرحلے میں  تھی ۔