انوشے اشرف ترکیہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویروائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ اوروی جے انوشے اشرف ترکیہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
انوشے اشرف نےاپنے دوست شہاب سے شادی کی ہے،انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو یہ خوشخبری دی۔
اداکارہ نے اپنی پسندیدہ جگہ ترکیہ میں شادی کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا سمیت خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
اداکارہ نے گزشتہ سال جون میں اپنے دوست ڈینو علی سے نکاح کیا تھا جس میں قریبی دوست اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔
انوشے اشرف نے اپنی شادی کے موقع پر ہلکے ہرے رنگ کا لباس زیب تن کیا ،اداکارہ کی تصاویر وائرل ہونے پر ان کے مداحوں کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فواد خان نے فلم "عبیر گلال" کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ لیا؟
انوشے اشرف نے اداکاری کے علاوہ ٹی وی پر میزبانی کے فرائض بھی انجام دیئے ہیں جبکہ وہ ماحولیات اور جانوروں کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے میں بھی سرگرم رہتی ہیں۔