دادو: مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق

Apr 17, 2024 | 08:37:AM
دادو میں مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 25 سے زائد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دادو میں مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 25 سے زائد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ دادو کے علاقے مانجھند کے قریب پیش آیا جہاں کراچی جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر آگے جانے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 25 سے زائد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  معروف گلوکار ذیشان روکھڑی کا نیا گانا ڈھولنا ریلیز

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے، زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، پولیس نے حادثے کی تفتیش شروع کر دی۔