فیڈرل کپ باسکٹ بال لیگ: ریپٹرز ریڈ، بلز اے، جنرلز، ہاکس بلیوز سمیت 8 ٹیموں کی کوارٹر فاٸنلز میں رسائی

Apr 17, 2023 | 16:04:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد کے ایف سکس ملٹی پرپز ہال میں جاری تین بائی تین کے پری کوارٹر فاٸنل راونڈ میں بلز اے نے ڈی ایچ اے لیکرز کو 9-14 پواٸنٹس سے جبکہ ریپٹرز ریڈ نے ٹی ڈبلیو سی کو 9-12 پواٸنٹس سے شکست دیکر کوارٹر فاٸنل راونڈ تک رساٸی حاصل کی۔

اسی طرح تھنڈرز نے اسلام آباد ہاکس کو 6-11 پواٸنٹس سے، جنرلز نے سپرس کو 5-10 پواٸنٹس سے، ہاکس بلیوز نے ہاکس ریڈز کو 8-13 پواٸنٹس سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیے: نائلہ کیانی اور شہروز کاشف نے تاریخ رقم کردی

بقیہ مقابلوں میں ٹی ڈبلیو اے نے ڈی ایچ اے راکٹس کو 10-18 پواٸنٹس سے، بلز بی نے نیٹ ریپرز کو 12-16 پواٸنٹس سے جبکہ ٹی ڈبلیو بی نے سٹی ریپرز کو 13-17 پواٸنٹس سے شکست دیکر کوارٹر فاٸنل راونڈ تک رساٸی حاصل کی۔