تربت:سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین سے 22 کروڑ سے زائد لوٹ لیے گئے

Sep 16, 2025 | 18:05:PM
تربت:سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین سے 22 کروڑ سے زائد لوٹ لیے گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے دشت میں نجی سیکیورٹی کی کیش وین لوٹ لی گئی،لیویز حکام کے مطابق ڈاکو کیش وین سے کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔

لیویز حکام کے مطابق نجی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی 2 بینکوں کا کیش لے کر تربت سے گوادر جارہی تھی۔

ذرائع انتظامیہ نے بتایا کہ رقم دو نجی بینکوں کی تھی ، رقم تربت سے کراچی منتقل کی جارہی تھی ،  رقم کی مالیت 22کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ۔

ذرائع انتظامیہ  کے مطابق  نامعلوم مسلح افراد نے کیش لے جانے والی دونوں گاڑیوں کو تربت سے 150 کلومیٹر دور کھڈان میں روکا ،مسلح افراد دونوں گاڑیوں  سے کیش لیکر نامعلوم مقام کی جانب فرار ہوگئے ، ملزمان کی گرفتاری اور رقم کی برآمدگی کے لیے کوششوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں تباہی مچانےوالا سیلابی ریلہ سندھ میں داخل