پنجاب میں تباہی مچانےوالا سیلابی ریلہ سندھ میں داخل ، چند روز میں مٹیاری سے گزرے گا

Sep 16, 2025 | 10:00:AM
پنجاب میں تباہی مچانےوالا سیلابی ریلہ سندھ میں داخل ، چند روز میں مٹیاری سے گزرے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پنجاب میں تباہی مچانےوالا سیلابی ریلہ سندھ میں داخل  ہوگیا ، چند روز میں سیلابی ریلہ مٹیاری سے گزرے گا ، دریائے سندھ میں مٹیاری کے قریب پانی کی سطح میں اضافہ سے بچاؤبند پر دباؤ بڑھنے لگا۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب میں تباہی مچانےوالا سیلابی ریلہ سندھ میں داخل  ہوگیا ،دریائے سندھ میں مٹیاری کے قریب پانی کی سطح میں اضافہ سے بچاؤبند پر دباؤ بڑھنے لگا۔
 بستی کلو میں دریائے ستلج کی تباہ کاریاں جاری

مبارک پور کے نواحی علاقے بستی کلو میں دریائے ستلج کی تباہ کاریاں جاری ہیں متعدد گھر دریا کی بے رحم موجوں میں بہہ گئے جبکہ کئی گھروں کے قریب اب بھی پانی کھڑا ہے مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت گھروں کو محفوظ بنانے میں مصروف ہیں تاہم متاثرہ خاندان شدید مشکلات سے دوچار ہیں مزید بات کریں گے۔

عارف والا میں  فصلیں، زرعی اراضی اور مکانات تباہ

عارف والا میں سیلابی ریلوں سے فصلیں، زرعی اراضی اور مکانات تباہ،، سیلاب متاثرین مفلسی اور لاچارگی کی حالت میں خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں،، فلاحی و سماجی تنظیمیں بھی متاثرین کی بحالی کےلیے سرگرم ،، 200 خاندانوں میں راشن اور برتنوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ تقسیم کی گئیں۔

 قبولہ شریف کے قریب  پانی کی سطح کم ہوگئی

 قبولہ شریف کے قریب سیلابی پانی کی سطح کم ہوگئی،، سیلاب متعدد دیہات متاثر،، سیلاب سے متاثرہونے والے علاقوں میں لوگوں کی مشکلات بدستور برقرار ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف سرگرمیاں تاحال جاری ہیں۔

لڈن کے متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور 

لڈن کے نواحی علاقہ دولت آباد، عقیلہ دولتانہ اسپورٹس کمپلیکس میں سیلاب متاثرین کے لیے لگائے ریلیف کیمپ تاحال سنسان پڑے ہیں جبکہ دوسری طرف متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

اوچ شریف میں  متاثرین گھروں کو لوٹنے کے لیے تیار

اوچ شریف میں سیلابی پانی کم ہونے لگا، متاثرین گھروں کو لوٹنے کے لیے تیار۔۔ اوچ شریف میں گھر وں کی صورتحال انتہائی مخدوش، فصلیں تباہ۔۔ متاثرین کے لیے اپنے علاقوں میں کھانے پینے کو بھی کچھ نہیں ہے۔