شاہین شاہ آفریدی میچ ونر اور ہمارے ہیرو ،انہیں کیسے تنہا چھوڑسکتے ہیں،رمیز راجہ 

Sep 16, 2022 | 20:40:PM
چیئرمین پی سی بی، رمیز راجہ، لندن میں زیر علاج، شاہین شاہ آفریدی، بول پڑے
کیپشن: رمیز راجہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ لندن میں زیر علاج فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے علاج کے حوالے سے بول پڑے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کاکہناہے کہ کوئی یہ کیسے سوچ سکتا ہے کہ ہم نے شاہین شاہ آفریدی کو تنہا چھوڑ دیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ غیر ضروری بحث چھڑ گئی ہے کہ پی سی بی کو کھلاڑیوں کا خیال نہیں۔
رمیز راجہ کاکہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ جلد بازی میں چند چیزیں کلیئر ہونے سے رہ گئی ہوں،ان کاکہناتھا کہ پی سی بی انٹرنیشنل کیساتھ ڈومیسٹک کرکٹرز کی بھی رہنمائی کرتا ہے،ہم تو 10دس سال تک کے بچوں کا ہاتھ نہیں چھوڑتے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ شاہین شاہ آفریدی تو میچ ونر اور ہمارے ہیرو ہیں انہیں کیسے تنہا چھوڑسکتے ہیں،غیر ضروری طور پر اس کو تنازع بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف سے لیگی رہنماﺅں کی لندن میں اہم ملاقات