کراچی میں موسم کب ٹھنڈا ہونا شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

Oct 16, 2025 | 13:05:PM
کراچی میں موسم کب ٹھنڈا ہونا شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی آمدکی حوالےسے اہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوائیں اگلے چند روز تک متاثر یا غیر فعال رہ سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیشگوئی کے مطابق دن کے پہلے پہر بلوچستان کی شمال مغربی اور شام کو مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں جس کے نتیجے میں کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 3 روز کے دوران 37 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حالیہ موسم منتقلی کا عمل ہے، جس کے دوران موسم سرما کی ہوائیں جگہ لیں گی جبکہ نومبر کے اوائل اور وسط سے موسم خنک ہونا شروع ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت مل گئی
واضح رہے کہ کراچی میں اکتوبر کا مہینہ مئی اور جون کے بعد گرم تصور کیا جاتا ہے،اس ماہ کے دوران شہرقائدمیں دن کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاتا ہے جبکہ رات کو درجہ حرارت 23 سے 25 کے درمیان رہتا ہے۔