وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت مل گئی

Oct 16, 2025 | 12:42:PM
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت مل گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت دے دی۔
ضمانت درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور نے کی،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے،
وکیل درخواست گزارنے کہاکہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات درکار ہیں، ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کو راہداری ضمانت دی جائے، بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے جارہے ہیں۔
 جسٹس اعجاز انور نے کہاکہ کیا آپ کو اپنے مقدمات کا علم نہیں ہے،درخواست گزار کے وکیل نے کہاکہ ہمیں صوبے میں بھی مقدمات کا علم نہیں، باہر کی بھی معلومات چاہئیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:کراچی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے نتائج کا اعلان کردیا
عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی مقدمات کی تفصیلات فریقین سے طلب کر لیں۔