کراچی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے نتائج کا اعلان کردیا

Oct 16, 2025 | 11:19:AM
کراچی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے نتائج کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر راشد)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول آرٹس پرائیویٹ، خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر) اور ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج کا اعلان کردیا۔
آرٹس پرائیویٹ میں 1955 امیدواروں کی رجسٹریشن ہوئی تھی اور 1795  امتحان میں شریک ہوئے ،776 امیدوار تمام پرچوں میں کامیاب ہوئے جبکہ 122 نے پانچ پرچے پاس کیے۔

یہ بھی پڑھیں:750 روپے والے پرائزبانڈزکی قرعہ اندازی،جیتنے والے خوش نصیب کون ؟
115 خصوصی امیدواربھی امتحان میں شریک ہوئے جن میں سے 101 نے تمام پرچے کلیئر کیے۔
ہوم اکنامکس گروپ میں 278امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی تھی جبکہ  264 امتحان میں شریک ہوئے،136امیدوار تمام سات پرچوں میں، 38چھ پرچوں میں،22پانچ پرچوں میں ، 17چار پرچوں میں،18تین پرچوں میں، 18دو پرچوں میں جبکہ 11امیدوار ایک پرچے میں کامیاب ہوئے۔