حکومت نے شہریوں پر ایک اوراضافی بوجھ  ڈال دیا

Oct 16, 2023 | 19:46:PM
حکومت نے شہریوں پر ایک اوراضافی بوجھ  ڈال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) ایک طرف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی تو دوسری طرف حکومت نے عوام پر اضافی بوجھ  ڈال دیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے اوایم سی اور ڈیلرزمارجن کےبعد شہریوں پر ایک اوراضافی بوجھ ڈال دیا، حکومت کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل پر ایکسٹرا مارجن عائد کردیا  گیا ، ہائی سپیڈ ڈیزل کےفی لیٹر پر24 پیسےکاایکسٹرامارجن لاگو،اطلاق بھی ہوگیا، ایکسٹرا مارجن او ایم سی اور ڈیلرز مارجن سے الگ عائد کیا گیا ،پیٹرول اورڈیزل کےفی لیٹرپرمارجن میں88پیسےتک مزید اضافہ بھی کیا گیا ،آئل کمپنیوں کے مارجن میں فی لیٹر47 پیسے تک اضافہ کیا گیا ،پیٹرول اورڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں فی لیٹر41 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:12 ہزار افغانیوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ جاری ہونے کا انکشاف