پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف کو فتح کے لیے 212 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم 46 اوورز میں 211 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، مہمان ٹیم کی جانب سے سدیرا سمارا وکرما نے48،کوشال مینڈس نے 34 ، کامل مشارا نے 29 اور پوون رتنائیکے نے 32 رنز کی اننگز کھیلی،پاکستان کے محمد وسیم جونیئر نے 3، حارث روف اور فیصل اکرم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے سیریز کے آخری میچ میں 4 تبدیلیاں کیں، فیصل اکرم ، شاہین آفریدی ، فہیم اشرف اور حسیب اللّٰہ پلینگ الیون میں شامل کیے گئے۔
سری لنکن ٹیم کے کپتان چریتھ اسالنکا بیمار ہوگئے ہیں، آج کے میچ میں کوشال مینڈس قیادت کررہے ہیں ، 3 میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں:124 کے تعاقب میں 93 پر ڈھیر ,جنوبی افریقہ نے بھارت کو 15 سال بعدٹیسٹ میچ ہرا دیا