جنوبی افریقہ نے بھارت کو 15 سال بعدٹیسٹ میچ ہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسنین جمیل)کولکتہ ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد15 سال بعد شکست دے دی۔
تیمبا باوما کی ایک اور تاریخ ساز اننگز نے 15 سال بعد جنوبی افریقہ کو بھارت میں فتح دلائی ۔
کولکتہ کی پچ جہاں بلےبازی کرنا بہت مشکل تھا وہاں دونوں ٹیموں میں واحد باوما تھے جو 55 رنز بنا گئے۔
واحد بلے باز جس نے نصف سنچری کی اور جنوبی افریقہ بھارت کو پہلے ٹیسٹ میں 30 رنز سے ہرانے میں کامیاب رہا ۔
آف سپنر ہارمر نے میچ میں 8 آوٹ کئے کشیو مہاراج آخری دو آوٹ کر کے فتح گر ثابت ہوئے ۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقہ نے دورہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر کی۔
اب بھارت کے خلاف بھی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے ۔
بھارت کے لئے پریشان کن بات یہ ہے کہ گھر میں وہ مسلسل چوتھا ٹیسٹ ہار چکا ہے ۔
ایڈن گارڈن کولکتہ میں 124 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 93 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
مزید پڑھیں:کولکتہ ٹیسٹ: پہلے دو روز میں 27 وکٹیں گرنے پر بھارت کو شدید تنقیدکا سامنا