موسم میں بڑا بدلاؤ،  بھارت کی 15 ریاستوں میں ہیٹ ویوو  کے ساتھ  تھنڈر سٹارم کا الرٹ

May 16, 2026 | 17:30:PM
موسم میں بڑا بدلاؤ،  بھارت کی 15 ریاستوں میں ہیٹ ویوو  کے ساتھ  تھنڈر سٹارم کا الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  آج 16 مئی کو موسم میں بڑا بدلاؤ  آ رہا ہے۔ بھارت کی 15 ریاستوں میں بارش اور تھنڈر سٹارم آنے کا الرٹ جاری ہو گیا۔ اس کے ساتھ شدید گرمی بھی رہے گی۔شدید گرمی کے دوران 15 ریاستوں میں بارش اور طوفان کا الرٹ جاری کرتے ہوئے بھارت کے میٹ ڈیپارٹمنٹ نے لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔  

انڈین میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے ہفتے کو خبردار کیا کہ 16 مئی کو ملک کے کئی حصوں میں موسم میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ کئی علاقوں میں 80 سے 85 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ڈی نے آج ہفتہ کو اتر پردیش، بہار اور پنجاب سمیت 15 ریاستوں میں تیز بارش اورآندھی-طوفان کی پیشین گوئی کی ہے۔  میٹ ڈیپارٹمنٹ نے  خبردار کیا کہ 16 مئی کو ملک کے کئی حصوں میں موسم میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ کئی علاقوں میں 80 سے 85 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی شمالی ہندوستانی ریاستوں میں ایک بار پھر بھیانک طوفان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جب کہ کئی علاقوں میں ژالہ باری کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :  صدر ٹرمپ کے بیجنگ دورہ سے امریکی کمپنیوں کو کیا حاصل ہوا؟ ایک دلچسپ رپورٹ
اسی دوران مشرقی  پنجاب کے 6 اضلاع میں آندھی-طوفان کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ چنڈی گڑھ کے موسمیاتی مرکز کے مطابق پٹھان کوٹ، گرداس پور، فاضلکا، امرتسر، ہوشیار پور اور مکتسر میں آسمانی بجلی کے ساتھ گرج چمک اور شدید طوفان کا امکان ہے۔ ان اضلاع میں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے 16 مئی سے 20 مئی تک پنجاب کے کئی علاقوں میں ہیٹ ویوو (گرمی کی لہر) کی صورتحال کے لیے ’ییلو الرٹ‘ جاری کیا ہے۔
دہلی میں ہفتہ کو  گرمی پڑی اور ٹمپریچر  40 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کرنے کا امکان تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے کہنے پر روکا، میرا صبر جواب دے رہا ہے: امریکی صدر