ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے کہنے پر روکا، میرا صبر جواب دے رہا ہے: امریکی صدر

May 16, 2026 | 09:12:AM
ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے کہنے پر روکا، میرا صبر جواب دے رہا ہے: امریکی صدر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے بعض بہت اچھے لوگوں کی درخواست پر روکا، وہ شخصیات ایران کے بہت قریب ہیں، میرا صبر اب جواب دے رہا ہے۔

ٹرمپ نے ایران سےمتعلق کہا کہ ہر بار جب وہ ڈیل کرتے ہیں تو اگلے روز ایسا لگتا ہےکہ ہماری بات چیت ہوئی ہی نہیں، ان کے ساتھ کچھ مسئلہ ہے،اصل میں وہ پاگل ہیں۔

اس کے علاوہ چین سے واپسی پر ائیرفورس ون میں میڈیا سے بات کرتےہوئے صدرٹرمپ نےکہا کہ وہ جنگ بندی کے حق میں نہیں تھے مگر دوسری اقوام کے کہنے پر جنگ بندی کی، یہ جنگ بندی پاکستان پر نوازش تھی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے دونوں کو شاندار شخصیات قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے مجھے حملے سے روک دیا اور کہا کہ ہم ڈیل کرا دیں گے۔

علاوہ ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے دورہ چین کامیاب اور تاریخی لمحہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:’’پاکستان سے مذاکرات کرو‘‘سابق وزیر اعلیٰ بھی بول پڑے

دورہ چین کے بعد واپس وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہاکہ چین کے ساتھ عظیم تجارتی معاہدے ہوئے ، ہمارے بہترین تعلقات ہیں ، آپ کو بہت سی چیزیں معلوم ہوں گی۔

اس سے پہلے صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہاکہ انہیں ایران کا جوہری پروگرام 20 سال کے لیے معطل کرنے پر اعتراض نہیں لیکن ایران کا عزم حقیقی ہونا چاہئے، چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں میں کمی اور تائیوان معاملے پر بات چیت ہوئی۔

ٹرمپ نےکہاکہ تائیوان سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، نہیں لگتا تائیوان پر کوئی تنازع ہونے جارہا ہے ، فی الحال تائیوان کو ہتھیار فراہم کرنے کی منظوری نہیں دی۔