سہلٹ ٹیسٹ کا پہلا روز ختم،بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں278 رنز پر آل آئوٹ

May 16, 2026 | 17:27:PM
سہلٹ ٹیسٹ کا پہلا روز ختم،بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں278 رنز پر آل آئوٹ
کیپشن: سہلٹ ٹیسٹ کا پہلا روز ختم،بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں278 رنز پر آل آئوٹ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )سہلٹ ٹیسٹ کے پہلے روز بنگلادیش کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 278 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جبکہ کھیل کے اختتام تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 21 رنز سکور کرلیے۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں واپسی کے عزم کے ساتھ میدان میں اترنے والی پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جسے بولرز نے درست ثابت کردیا۔

پاکستان کو پہلی کامیابی محمد عباس نے پہلے ہی اوور میں دلائی، جبکہ انہوں نے 44 رنز پر دوسری وکٹ بھی حاصل کی۔ بنگلادیش کی تیسری وکٹ 63 کے مجموعے پر گری، جب خرم شہزاد نے اہم کامیابی سمیٹی۔

پہلے سیشن کے اختتام پر بنگلادیش نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنائے تھے، تاہم دوسرے سیشن میں بھی پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا اور چائے کے وقفے تک میزبان ٹیم کے 6 کھلاڑی 168 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے۔

تیسرے سیشن میں لٹن داس نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 126 رنز کی اننگز کھیل کر بنگلادیش کو 278 رنز تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

بنگلادیش کی جانب سے نجم الحسن شانتو 29، تنزید حسن 26، مشفق الرحیم 23، مومن الحق 22 اور تیج الاسلام 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پاکستان کی طرف سے خرم شہزاد نے 4، محمد عباس نے 3، حسن علی نے 2 جبکہ ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستان نے دن کے اختتام تک بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 21 رنز بنائے۔ اوپنرز اذان اویس 13 اور عبداللّٰہ فضل 8 رنز کے ساتھ دوسرے روز بیٹنگ کا آغاز کریں گے۔

پاکستانی اسکواڈ میں شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، خرم شہزاد، ساجد خان، حسن علی اور محمد عباس شامل ہیں، جبکہ امام الحق، شاہین آفریدی اور نعمان علی کو اس میچ کے لیے ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی،واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں بنگلادیش نے کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا