دنیا کا معمر ترین کتا30 سال کی عمر میں مر گیا

May 16, 2026 | 10:41:AM
دنیا کا معمر ترین کتا30 سال کی عمر میں مر گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فرانس میں دنیا کے معمر ترین پاپیون نسل کے کتے لازارے کی 30 سال کی عمر میں موت واقع ہو گئی، لازارے نے 14 مئی کی شام اپنے نئے گھر میں دم توڑا۔

لازارے کی پیدائش 4 دسمبر 1995ء کو ہوئی تھی، وہ اپنی پہلی مالکن کے ساتھ پوری زندگی رہا تاہم مالکن کے مرنے کے بعد اسے ایک جانوروں کی پناہ گاہ منتقل کر دیا گیا تھا۔

29 سالہ اوفیلی بودول نے گزشتہ ماہ لازارے کو اپنے گھر لے جاکر اس کی دیکھ بھال شروع کی جبکہ کچھ ہی دنوں بعد لازارے کی اس گھر میں موت واقع ہو گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لازارے بڑھاپے کے باعث نہ سن سکتا تھا اور نہ ہی دیکھ سکتا تھا جبکہ زیادہ تر وقت سوتا رہتا تھا۔

جانوروں کی فلاحی کارکن این سوفی مویاں کے مطابق لازارے کی عمر کی تصدیق 2 رجسٹریوں سے کی گئی تھی۔

اس سے قبل پرتگال کے کتے ’بوبی‘ کو 31 سال کی عمر کے ساتھ دنیا کا معمر ترین کتا قرار دیا گیا تھا تاہم بعد میں اس ریکارڈ پر شکوک سامنے آئے تھے۔

مزید پڑھیں:نیلا ڈرم بھارت میں خوف کی علامت بن گیا