دو روز مسلسل کمی کے بعد سونا پھر مہنگا ہو گیا

May 16, 2025 | 17:19:PM
دو روز مسلسل کمی کے بعد سونا پھر مہنگا ہو گیا
کیپشن: سونا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)سونے کی قیمت میں گزشتہ 2 روز کی مسلسل کمی کے بعد آج  پھر اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 36 ہزار 100 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 772 روپے اضافے سے 2 لاکھ 88 ہزار 151 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافےسے 3177 ڈالر فی اونس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گرمی کی شدت میں اضافہ، سکولوں میں تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری