وزیراعظم شہباز شریف سے انجینئر امیر مقام کی ملاقات
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف سے انجینئر امیر مقام ملاقات کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر امور برائے آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان اورمسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے عوامی فلاح کے منصوبوں کی پیشرفت حوالے سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ ن کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی موجیں ، وزیراعظم شہبازشریف کا عید پر بڑا اعلان