وزیراعظم کا وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ دینے کا فیصلہ
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے عید پر بڑا اعلان کر دیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وفاقی سرکاری ملازمین کو عید الفطر 2026 کی چھٹیوں سے پہلے تنخواہ کی ادائیگی کر دی جائے گی۔
وفاقی سرکاری محکموں کو وزیرِ اعظم کی ہدایات موصول ہو گئیں، تنخواہ عید سے پہلے ادا کرنے پر کارروائی شروع کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:17سے 20 مارچ تک بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی