کراچی میں طوفان بادو باراں کا خدشہ ، ائیرپورٹس پر ہنگامی الرٹ جاری

16 سے 18 جون تک ایئر لائنز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے,مکمل آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت

Jun 16, 2026 | 23:25:PM
کراچی میں طوفان بادو باراں کا خدشہ ، ائیرپورٹس پر ہنگامی الرٹ جاری
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز )کراچی میں گرد آلود آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات کے پیش نظر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے 16 سے 18 جون تک تمام متعلقہ ایئر لائنز اور اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور مکمل آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ممکنہ خراب موسمی صورتحال کے باعث پارک شدہ طیاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ تیز ہواؤں اور دیگر موسمی اثرات سے کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

ترجمان نے بتایا کہ ہوائی اڈوں پر برقی تنصیبات، کیبلز اور دیگر اہم انفراسٹرکچر کی جانچ پڑتال یقینی بنانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایئر فیلڈ لائٹس، رن ویز اور متعلقہ تنصیبات کی مکمل سروس ایبلٹی برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تمام متعلقہ اداروں کو موسمی صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات مکمل رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ریسکیو ایمرجنسی کیلئے ترقیاتی بجٹ کی تجاویز سامنے آ گئیں