ریسکیو ایمرجنسی کیلئے ترقیاتی بجٹ کی تجاویز سامنے آ گئیں

Jun 16, 2026 | 18:31:PM
ریسکیو ایمرجنسی کیلئے ترقیاتی بجٹ کی تجاویز سامنے آ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) ریسکیو ایمرجنسی کیلئے ترقیاتی بجٹ کی تجاویز سامنے آ گئیں۔

39 تحصیلوں میں فائر سروس کے قیام کیلئے 30 کروڑ روپے ،نئے ریسکیو سٹیشنز کے قیام کیلئے 24 کروڑ 40 لاکھ روپے ،ریسکیو EMT انٹرن شپ پروگرام کیلئے 7 کروڑ 40 لاکھ روپے ،ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کیلئے 4 کروڑ روپے ،ریسکیو سٹیشنز کی سولرائزیشن کیلئے 2 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجاویز ہیں۔

بجٹ میں فصلوں میں آگ بجھانے والی ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے ،بھکر میں ایئر ایمبولینس کیلئے ایئر اسٹرپ کی تعمیر کیلئے 1 کروڑ روپے ، راولپنڈی میں ایمرجنسی سروسز کی مضبوطی کیلئے 1 کروڑ روپے ،تحصیل سطح پر ایمرجنسی سروسز کے دائرہ کار میں توسیع کیلئے 50 لاکھ روپے ،پنجاب میں ایمرجنسی سروسز کی استعداد کار بڑھانے کیلئے 50 لاکھ روپے  اورایمرجنسی میڈیکل ڈسپیچ سسٹم کی مضبوطی کیلئے 40 لاکھ روپے مختص کی تجاویز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

دیگر کیٹیگریز: بجٹ - پاکستان - پنجاب
ٹیگز: