پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

Jun 16, 2026 | 12:42:PM
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )عالمی منڈی  میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان  ہے ۔ 

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے، امریکی خام تیل 79 فی بیرل تک کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے، برطانوی برینٹ خام تیل 81 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

 عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتوں میں اضافے کے وقت یقین دہانی کرائی تھی کہ حالات معمول پر آتے ہی عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جنگ سے پاکستانی معیشت پر بے پناہ دباؤ آیا، پاکستان کے عوام نے حکومت کا بھرپور ساتھ دیا، قوم کو ممکنہ مہنگائی سے بچانے کی ہرممکن کوشش کی، عالمی معاشی حالات کی بہتری کے اثرات عوام تک پہنچائیں گے۔

اگرچہ خام تیل کی قیمتیں اب بھی اس سطح سے زیادہ ہیں جو تنازع سے پہلے دیکھی جا رہی تھیں اور مشرق وسطیٰ میں پیداوار کو معمول پر آنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں مگر ایران اور امریکا معاہدے کے خبر کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل قیمت میں 7 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔