ای سی سی اجلاس ؛ نادرا منصوبے کیلئے2 ارب 19 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور 

Jun 16, 2026 | 22:49:PM
ای سی سی اجلاس ؛ نادرا منصوبے کیلئے2 ارب 19 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں نادرا منصوبے کے لیے 2 ارب 19 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کر لی ۔

وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی اجلاس میں پاسپورٹ بک لیٹس کی چھپائی اور خدمات کے تسلسل کے لیے 5 ارب روپے کی منظوری  کرلی،ای سی سی نے وزارتِ داخلہ کے تین ترقیاتی منصوبوں کے لیے 2 ارب 12 کروڑ روپے مختص کر دیئے،اسلام آباد میں ماڈل جیل اور نیشنل پولیس ہسپتال منصوبوں کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی،اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہیلی کاپٹروں کی مرمت کے لیے 24 کروڑ روپے سے زائد کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے کھاد کی فراہمی برقرار رکھنے کے لیے یوریا پلانٹس کو گیس سپلائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کو 30 جون 2026 تک گیس فراہمی جاری رہے گی ،یوریا مارکیٹ میں استحکام اور کھاد کی دستیابی برقرار رکھنے کیلئے حکومتی اقدامات  جاری رہیں گے،حکومت نے پاسپورٹ سروسز میں تعطل روکنے اور واجبات کی ادائیگی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:علیم خان کا جادو چل گیا، گلگت بلتستان انتخابات میں بغیر کامیابی کے 4نشستیں مل گئیں

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: