گلگت بلتستان انتخابات میں جیتنے والے4آزاد امیدوار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

Jun 16, 2026 | 18:39:PM
گلگت بلتستان انتخابات میں جیتنے والے4آزاد امیدوار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گلگت بلتستان انتخابات میں جیتنے والے4آزاد امیدوار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے،استحکام پاکستان پارٹی کے صدر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے پارٹی مفلر پہناکر خوش آمدید کیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے گلگت بلتستان جنرل الیکشن میں جیتنے والے 4 آزاد امیدواروں نے ملاقات کی، جی بی اے 23 گانچھے 2 سے  ممبر اسمبلی انور علی ، جی بی اے 24 گانچھے 3 سے اسد شفیق، جی بی اے 15 دیامیر 1 سے  محمد دلپذیر اور جی اے 21 غزر 3 سے امان علی نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

4 آزاد ارکان کی شمولیت کے بعد گلگت بلتستان کی  پارٹی پوزیشن  سامنے آ گئی۔

پی پی10سیٹوں کیساتھ نمایاں،ن لیگ اورآئی پی پی4،4نشستوں کیساتھ دوسرے،پی ٹی آئی حمایت یافتہ 2،ایم ڈبلیو ایم ایک نشست ہے،تین حلقوں کے نتائج جاری نہیں ہوئے۔

 یہ بھی پڑھیں:پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - گلگت بلتستان
ٹیگز: