فیصل آباد کے لیے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اور ایم فور موٹروے توسیعی منصوبے تجویز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب بجٹ 2026-27 میں اکنامک ٹرانسفارمیشن کے تحت فیصل آباد کے لیے نئی بڑی ترقیاتی سکیم تجویز کی گئی ہے۔
بجٹ میں 6 ارب روپے کی لاگت سے 300 ایکڑ پر علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کی ڈویلپمنٹ شامل کی گئی ہے،مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد کے باقی ماندہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کی تجویز بھی شامل ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق موٹروے ایم فور فیصل آباد کو چھ رویہ بنانے کے لیے 15 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس منصوبے کے تحت پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد موٹروے کو چار رویہ سے چھ رویہ کرنے پر کام کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیر کھیل کا وزیراعلیٰ مریم نواز کو تاریخی بجٹ پیش کرنے پر خراجِ تحسین