صوبائی وزیر کھیل کا وزیراعلیٰ مریم نواز کو تاریخی بجٹ پیش کرنے پر خراجِ تحسین

Jun 16, 2026 | 19:14:PM
صوبائی وزیر کھیل کا وزیراعلیٰ مریم نواز کو تاریخی بجٹ پیش کرنے پر خراجِ تحسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مالی سال 2026-27 کا تاریخی بجٹ پیش کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال 2026-27 نوجوانوں کے نام ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب نے اسے یوتھ ایئر  قرار دیا ہے،صوبائی وزیر کے مطابق کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے 6 ارب 60 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں  جبکہ حکومت پنجاب 100 ارب روپے سے  جنریشن پنجاب  منصوبہ شروع کرے گی۔

ملک فیصل ایوب نے کہا کہ  جنریشن پنجاب  نوجوانوں کے لیے تاریخ کا پہلا جامع ترقیاتی پیکیج ہوگا،انہوں نے بتایا کہ مریم نواز سپورٹس سٹی لاہور 50 ارب روپے کی لاگت سے قائم کیا جائے گا  جو کھیلوں کے شعبے میں ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوگا۔

صوبائی وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اور بجٹ 2026-27 پنجاب میں کھیلوں کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران 42 کھیلوں کی سہولیات کی اپ گریڈیشن مکمل کی گئی جبکہ 9 ارب 53 کروڑ روپے کی لاگت سے پرانی سپورٹس سہولیات کی بحالی اور بہتری کا کام کیا گیا۔

ملک فیصل ایوب کے مطابق کھیلتا پنجاب  منصوبے کے تحت 25 جدید ملٹی پرپز سپورٹس سہولیات قائم کی گئیں جبکہ چکوال اور بہاولپور میں جدید ایتھلیٹک ٹریکس بھی تعمیر کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : نئے میڈیکل کالجز و ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے5 ارب، امراضِ قلب کے علاج کیلئے1 ارب 71 کروڑ مختص