نئے میڈیکل کالجز و ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے5 ارب، امراضِ قلب کے علاج کیلئے1 ارب 71 کروڑ مختص

Jun 16, 2026 | 19:05:PM
نئے میڈیکل کالجز و ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے5 ارب، امراضِ قلب کے علاج کیلئے1 ارب 71 کروڑ مختص
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں نئے میڈیکل کالجز اور ٹیچنگ ہسپتالوں کے لیے 5 ارب 35 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

میڈیکل کالجز کے سٹوڈنٹ ہاسٹلز کی بحالی کے 2 ارب روپے کے منصوبے کے لیے بجٹ میں 38 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں،میو ہسپتال کی او پی ڈی ری ویمپنگ کے 3 ارب روپے لاگت کے منصوبے کے لیے 30 کروڑ 68 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں،سروسز ہسپتال کے ایمرجنسی اور گائنی بلاک میں لفٹس کی تنصیب کے لیے 7 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایچ ایم آئی ایس کے لیے 10 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں،کلثوم نواز کینسر ہسپتال ڈیرہ غازی خان کا منصوبہ بھی بجٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

کلثوم نواز کینسر ہسپتال پر لاگت کا تخمینہ 15 ارب 25 کروڑ روپے لگایا گیا ہے  جبکہ بجٹ میں اس منصوبے کے لیے 80 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں امراضِ قلب کے علاج کے لیے کیتھ لیبز بنانے کے منصوبے کے لیے ایک ارب 71 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں،ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتالوں میں جدید طبی آلات کی فراہمی کے لیے ایک ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کابینہ کے اخراجات کیلئے 70 کروڑ 31 لاکھ روپے مختص کرنے کی سفارشات