پنجاب کابینہ کے اخراجات کیلئے 70 کروڑ 31 لاکھ روپے مختص کرنے کی سفارشات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بجٹ میں پنجاب کابینہ کے اخراجات کیلئے 70 کروڑ 31 لاکھ روپے مختص کرنے کی سفارشات کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 91 سیاسی عہدوں کی تنخواہوں اور مراعات کیلئے70 کروڑ روپے کا بجٹ ،وزیراعلیٰ، 40 وزراء، 40 پارلیمانی سیکریٹریز، 5 مشیروں اور 5 خصوصی معاونین کیلئے 54 کروڑ روپے سے زائد تنخواہوں کی مد میں مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے،وزراء کی بنیادی تنخواہوں کیلئے 32 کروڑ 38 لاکھ، پارلیمانی سیکریٹریز کیلئے 15 کروڑ 29 لاکھ روپے رکھے گئے۔
اسی طرح سیاسی عہدے داروں کے الاؤنسز کیلئے 11 کروڑ 27 لاکھ روپے، ہاؤس رینٹ اور یوٹیلٹی الاؤنس پر کروڑوں روپے خرچ ہوں گے۔وزیراعلیٰ اور کابینہ کے سفری و ٹرانسپورٹ اخراجات کیلئے 4 کروڑ روپے مختص ،91 سیاسی عہدوں کی تنخواہوں اور مراعات پر روزانہ تقریباً 19 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ وزراء، مشیروں اور خصوصی معاونین کی تنخواہوں و مراعات کیلئے مجموعی طور پر 65 کروڑ روپے سے زائد مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان انتخابات؛استحکام پاکستان پارٹی کا ن لیگ ،پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کو بڑاسرپرائز