پنجاب بھر میں شہروں کو اپ لفٹ کرنے کے محکمہ بلدیات کو بڑا ترقیاتی بجٹ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طاہر جمیل خان) پنجاب بھر میں شہروں کو اپ لفٹ کرنے کے محکمہ بلدیات کو بڑا ترقیاتی بجٹ مل گیا۔
محکمہ بلدیات کو مجموعی طور پر 115 ارب 50 کروڑ ترقیاتی بجٹ کی مد میں دیئے جائیں گے،ترقیاتی بجٹ مختلف شہروں میں سیوریج مسائل،گلیوں کی پختگی،ٹف ٹائلنگ ،واٹر سپلائی سکیموں پر خرچ ہوں گے۔
بجٹ میں لہر پروگرام کیلئے 1 ارب روپے،وزیراعلیٰ پنجاب ڈیویلپمنٹ پروگرام کیلئے23 ارب روپے ،پنجاب میں قبرستانوں کی بہتری کیلئے31 کروڑ 50 لاکھ ،دہی علاقوں میں ڈرینج سکیموں کیلئے 2 ارب نو کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
محکمہ بلدیات جاری ترقیاتی سکیموں پر 1 کھرب 3ارب 40 کروڑ خرچ کرے گا،محکمہ بلدیات کی نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے1 ارب 17 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیا گیا ہے،یونین کونسل 273 رائے ونڈ میں سیوریج و ڈرینج سسٹم کیلئے50 ملین روپے ،رائے ونڈ میں واٹر سپلائی کی تعمیر و بحالی کیلئے50 ملین ،ایل ڈبلیو ایم سی ورکشاپ ٹھوکر نیاز بیگ کی ریومپنگ کیلئے10 ملین ،علامہ اقبال زون میں سڑکوں، گلیوں، سیوریج و سٹریٹ لائٹس کیلئے900 ملین ،راوی زون کیلئے 900 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ داتا گنج بخش زون کیلئے800 ملین روپے ،سمن آباد زون کیلئے340 ملین روپے ،نشتر زون کیلئے1 ہزار ملین روپے ،گلبرگ زون کیلئے160 ملین روپے ،واہگہ زون کیلئے1 ہزار ملین روپے ،عزیز بھٹی زون کیلئے650 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:واضح کرتا ہوں آبنائے ہرمز ٹیکس فری ہوگی ،امریکی صدر