واضح کرتا ہوں آبنائے ہرمز ٹیکس فری ہوگی ،امریکی صدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہیئں،معاہدے کے مطابق آبنائے ہرمز جمعہ سے مکمل کھل جائے گی۔
امریکی صدر کا میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہناتھا کہ ایران ابراہم اکارڈ کی سب سے بڑی رکاوٹ تھا، ہم ایران کو رقم ادا کرنے کے پابند نہیں ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناتھا کہ بہت جلد ایران معاہدے کا ایک ایک لفظ سامنے لاؤں گا، ایران کا محاصرہ بہت اچھا رہا، امریکی بحریہ کو مبارک دیتا ہوں۔
امریکی صدر کاکہناتھا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کا دوسرا مرحلہ بڑی تیزی سے آگے بڑھے گا ، ایران خود مذاکرات چاہتا ہے تاکہ دنیا میں پرامن ملک کی طرح رہ سکے ، ایران مذاکرات مکمل کرکے نارمل ریاست بننا چاہتا ہے ، ایران پر سیٹلائٹ کیمروں سے ہمیشہ نظر رکھیں گے ، ضرورت پڑی تو ایرانی نیوکلئیر ڈسٹ کے خلاف کارروائی کریں گے ،ان کاکہناتھا کہ ہمارا مقصد شروع سے ایران کو جوہری ہتھیار سے روکنا تھا ،آبنائے ہرمز جمعہ تک جہاز رانی کیلئے مکمل طور پر کھل جائے گی ۔
ٹرمپ کاکہناتھا کہ جہازوں کی نقل وحرکت شروع ہوگئی ،واضح کرتا ہوں آبنائے ہرمز ٹیکس فری ہوگی ،ایران کے ساتھ مذاکرات کا متن سرکاری طور پر جاری کریں گے ،ایران میں ہونے والے معاہدے کے کانگریس کی منظوری لازمی نہیں ،ایران ڈیل کو نظرثانی کیلئے کانگریس بھیجوں گا ، ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو کانگریس میں بھیجنے پر کوئی اعتراض نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے:محسن نقوی