محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے:محسن نقوی

Jun 16, 2026 | 15:52:PM
 محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے:محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے میں علما کرام کا اہم کردار ہے،پیغام امن کمیٹی کو اضلاع کی سطح پر فعال ہونا چاہیے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے پیغام امن کمیٹی کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس فورم سے ملک بھر کو یکجہتی کا پیغام جانا چاہیے،علما کرام قوم کو متحد رکھنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

محسن  نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سب کو متحد ہونا چاہیے، محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے،ہم نے یہ نہیں دیکھنا کہ کون کیا ہے؟ صرف اپنے آپ پر توجہ رکھیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم دوسروں کے بارے جو دل کرے کہیں۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا مزید کہناتھا کہ ایران کے معاملے پر میرا کردار محدود ہے، فیلڈ مارشل بطور کیپٹن میدان میں اترے، کھلاڑی صرف کیپٹن کی ہدایت پر عمل اور ٹیم کی جیت کیلئے کوشش کرتاہے، امریکا، ایران کے معاملے پر وزیراعظم نے لیڈ کیا۔